1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح ابن خزيمه
اذان ، خطبہ جمعہ ، اور اس دوران مقتدیوں کا بغور خطبہ سُننا اور خاموش رہنا اور ان افعال کے ابواب کا مجموعہ جو اُن کے لئے جائز ہیں اور جو منع ہیں
1199.
1199. نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا کرتے ہوئے خطبہ دیتے وقت کمان یا لاٹھی کا سہارا لینا مستحب ہے
حدیث نمبر: 1778
سیدنا خالد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اُنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک کمان یا لاٹھی کا سہارا لیے ہوئے دیکھا، جب وہ مسلمانوں کے پاس آئے تھے۔ کہتے ہیں کہ میں نے آپ کو یہ سورت پڑھتے ہوئے سنا «‏‏‏‏وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ» ‏‏‏‏ تو میں نے یہ سورت جاہلیت میں یاد کرلی تھی جبکہ میں ابھی مشرک ہی تھا۔ پھر میں نے مسلمان ہونے کے بعد کی تلاوت کی پھر مجھے ثقیف کے لوگوں نے بلایا اور پوچھا، تم نے اس شخص (محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) سے کیا سنا ہے؟ تو میں نے یہ سورت اُنہیں سنا دی تو اُن کے ساتھ بیٹھے ہوئے قریشی کہنے لگے کہ ہم اپنے ساتھی کو زیادہ جانتے ہیں اگر ہم اس کی دعوت کو حق مانتے تو اس کی اتباع کر لیتے ـ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1778]
تخریج الحدیث: اسناده ضعيف