جمعہ کے لئے جلدی اور پیدل چل کر جانے کے ابواب کا مجموعہ
1194.
1194. جمعہ کے لئے سکون و اطمینان کے ساتھ جانے کا حُکم اور دوڑتے ہوئے جانے کی ممانعت کا بیان
حدیث نمبر: Q1772
امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ سیدنا اوس بن اوس رضی اللہ عنہ کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی روایت میں ہے کہ ”(جمعہ کے لئے آنے والے کو) ہر قدم کے بدلے ایک سال کے روزوں اور قیام کا اجر ملتا ہے۔“ میں یہ روایت پہلے لکھوا چکا ہوں۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: Q1772]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب نماز کھڑی ہو جائے تو تم دوڑتے ہوئے نماز کے لئے مت آؤ، تم نماز کے لئے اس حال میں چلتے آؤ کہ تم پُرسکون و اطمینان سے ہو تو تم جو نماز پالو اسے پڑھ لو اور جو تم سے فوت ہو جائے اسے پورا کرلو ـ“[صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1772]