1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح ابن خزيمه
جمعہ کے لئے جلدی اور پیدل چل کر جانے کے ابواب کا مجموعہ
1189.
1189. جمعہ کے لئے جلدی جانے والوں کی فضیلت کی مثال قربانی کرنے والوں کے ساتھ دی گئی ہے اور اس بات کی دلیل کہ جمعہ کے لئے جلدی جانے والا دیر سے جانے والے سے افضل ہے
حدیث نمبر: 1768
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نماز (جمعہ) کے لئے جلدی جانے والا اونٹ کی قربانی کرنے والے کی طرح اجر وثواب کا مستحق ہے۔ اس کے بعد آنے والے کو گائے کی قربانی کرنے والے کے برابر ثواب ملتا ہے ـ اس کے بعد والے کو بکری کی قربانی کرنے والے کے جیسا ثواب ملتا ہے اور اس کے بعد آنے والے کو پرندہ (مرغی) کی قربانی کرنے والے کے ثواب جتنا ثواب ملتا ہے - [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1768]
تخریج الحدیث: