1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح ابن خزيمه
غسل جمعہ کے ابواب کا مجموعہ
1175.
1175. اس بات کی دلیل کا بیان کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان ”واجب ہے“ سے آپ کی مراد یہ نہیں کہ یہ ایک ایسا واجب ہے جس کے علاوہ کوئی چیز کفایت نہیں کرے گی، اس روایت میں بھی اختصار ہے۔ میں عنقریب اسے بیان کروں گا۔ انشاءاللہ
حدیث نمبر: 1744
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر بالغ شخص پر جمعہ کے دن غسل کرنا واجب ہے اور اگر اُس پاس خوشبو ہو تو وہ خو شبو لگائے۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1744]
تخریج الحدیث: انظر الحديث السابق