1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح ابن خزيمه
جمعتہ المبارک کی فضیلیت کے ابواب کا مجموعہ
1168.
1168. گزشتہ دو ابواب میں مذکور مجمل روایت کی تفصیل بیان کرنے والی حدیث کا ذکر
حدیث نمبر: Q1737
[صحيح ابن خزيمه/حدیث: Q1737]
تخریج الحدیث:

حدیث نمبر: 1737
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک جمعہ کے دن ایک ایسی گھڑی ہے کہ جو مسلمان اس گھڑی کو اس حال میں پالیتا ہے کہ وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھ رہا ہو تو وہ اللہ تعالیٰ سے جو بھی خیر و بھلائی مانگتا ہے، اللہ اُسے وہ عطا کر دیتا ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ کے اشارے سے اس کے مختصر عرصہ کو بیان کیا۔ جناب بندار کی روایت میں ہے کہ ہم نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس گھڑی کو بہت مختصر بیان کر رہے تھے۔ جناب ابن علیہ کی روایت میںایّاہ کے الفاظ نہیں ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1737]
تخریج الحدیث: صحيح بخاري