سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شاید کہ عنقریب تم ایسے لوگوں کو پاؤ گے جو نماز کو اس کے وقت کے بعد پڑھیں گے - لہٰذا اگر تم اُن لوگوں کو پا لو تو تم اپنے گھروں میں معروف وقت پر نماز پڑھ لینا، پھر اُن لوگوں کے ساتھ نماز پڑھ لینا اور اُسے نفل بنا لینا ـ“[صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ قِيَامِ الْمَأْمُومِينَ خَلْفَ الْإِمَامِ وَمَا فِيهِ مِنَ السُّنَنِ/حدیث: 1640]