سیدنا علی بن شیبان رضی اللہ عنہ جو کہ وفد کے رکن تھے، فرماتے ہیں کہ ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمّل کی تو ایک شخص کو دیکھا جو صف کے پیچھے اکیلا نماز پڑھ رہا تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس شخص کے پاس کھڑے ہوگئے، یہاں تک کہ اُس نے اپنی نماز مکمّل کرلی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس سے کہا: ”اپنی نماز دوبارہ پڑھو کیونکہ صف کے پیچھے اکیلے آدمی کی نماز نہیں ہوتی ـ“[صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ قِيَامِ الْمَأْمُومِينَ خَلْفَ الْإِمَامِ وَمَا فِيهِ مِنَ السُّنَنِ/حدیث: 1569]