سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے عشاء کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھی تو گویا اُس نے آدھی رات نماز تہجّد ادا کی۔ اور جس شخص نے فجر کی نماز باجماعت ادا کی تو گویا اُس نے ساری رات تہجّد ادا کی۔“[صحيح ابن خزيمه/كِتَابُ الْإِمَامَةِ فِي الصَّلَاةِ وَمَا فِيهَا مِنَ السُّنَنِ مُخْتَصَرٌ مِنْ كِتَابِ الْمُسْنَدِ/حدیث: 1473]