امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز سے پہلے بھی خطبہ ارشاد فرمایا تھا۔ لہٰذا امام کو چاہیے کہ وہ نماز کسوف سے پہلے اور بعد میں خطبہ دے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ الْكُسُوفِ/حدیث: 1396]