1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح ابن خزيمه
جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ الْكُسُوفِ
نماز کسوف کے ابواب کا مجموعہ
885. (652) بَابُ طُولِ الْجُلُوسِ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ فِي صَلَاةِ الْكُسُوفِ
885. نماز کسوف میں دو سجدوں کے درمیان طویل بیٹھنے کا بیان
حدیث نمبر: 1393
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں سورج کو گرہن لگا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (نماز پڑھنے کے لئے) کھڑے ہوئے، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑا طویل قیام کیا حتّیٰ کہ کہا گیا کہ آپ رکوع نہیں کریں گے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع کیا تو لمبا رکوع کیا حتّیٰ کہ کہا گیا کہ آپ سر نہیں اٹھائیں گے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر اُٹھایا تو بڑی دیر تک قیام کیا حتّیٰ کہ سمجھا جانے لگا کہ آپ سجدہ نہیں کریں گے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ کیا تو بڑا طویل سجدہ کیا حتّیٰ کہ خیال کیا جانے لگا کہ آپ سر نہیں اٹھائیں گے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر اُٹھایا تو بڑی دیر تک بیٹھے رہے حتّیٰ کہ سمجھا جانے لگا کہ آپ (دوسرا) سجدہ نہیں کریں گے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ کیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے تو دوسری رکعت میں بھی اس طرح کیا، پھر سورج کا گرہن ختم ہوگیا۔ (اور وہ روشن ہوگیا) [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ الْكُسُوفِ/حدیث: 1393]
تخریج الحدیث: اسناده ضعيف