سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے لوگو، اپنے گھروں میں نماز پڑھاکرو بیشک آدمی کی افضل ترین نماز اُس کے گھر میں ہے مگر فرض نماز (وہ مسجد میں افضل ہے۔)[صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ قَبْلَ الصَّلَوَاتِ الْمَكْتُوبَاتِ وَبَعْدَهُنَّ/حدیث: 1204]