سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”باقی دنوں کو چھوڑ کر صرف جمعہ المبارك کے دن کو (نفلی) روزے کے لئے خاص مت کرو۔ اور دیگر راتوں کو چھوڑ کر صرف جمعہ المبارک کی رات کو نماز تہجّد کے لئے خاص نہ کرو۔“[صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ بِاللَّيْلِ/حدیث: 1176]