1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ وَمَا فِيهَا مِنَ السُّنَنِ
نماز فجر سے پہلے کی دو رکعات ( سنّت ) اور ان میں مذکورہ سنّتوں کے ابواب کا مجموعہ
706. (473) بَابُ قَضَاءِ رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ بَعْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ
706. سورج طلوع ہونے کے بعد فجر کی دو سنّتوں کو قضا کرنے کا بیان
حدیث نمبر: Q1118
إِذَا نَامَ الْمَرْءُ عَنْهُمَا فَلَمْ يَسْتَيْقِظْ إِلَّا بَعْدَ طُلُوعِ الشَّمْسِ
جبکہ نمازی انہیں ادا کرنے سے سو یا رہ جائے اور سورج طلوع ہونے کے بعد بیدار ہو [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ وَمَا فِيهَا مِنَ السُّنَنِ/حدیث: Q1118]
تخریج الحدیث:

حدیث نمبر: 1118
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت میں رات کے آخری حصّے میں آرام کے لئے پڑاؤ ڈالا، پھر ہم سورج طلوع ہونے کے بعد ہی بیدار ہوئے۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر شخص اپنی سواری کی لگام پکڑ لے (اور یہاں سے چل دے) کیونکہ اس جگہ شیطان ہمارے پاس آ گیا ہے۔ (اور ہماری نماز فوت ہو گئی ہے) چنانچہ ہم نے حُکم کی تعمیل کی (کچھ آگے جا کر) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی منگوا کر وضو کیا پھر اذان کے بعد دو رکعات سنّت ادا کیں اور نماز فجر پڑھائی۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ وَمَا فِيهَا مِنَ السُّنَنِ/حدیث: 1118]
تخریج الحدیث: تقدم۔۔۔