1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح ابن خزيمه
جُمَّاعُ أَبْوَابِ الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ وَمَا فِيهَا مِنَ السُّنَنِ
نماز فجر سے پہلے کی دو رکعات ( سنّت ) اور ان میں مذکورہ سنّتوں کے ابواب کا مجموعہ
697. (464) بَابُ الْمُسَارَعَةِ إِلَى الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ اقْتِدَاءً بِالنَّبِيِّ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
697. نبی مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرتے ہوئے نماز فجر سے پہلے دو رکعت ادا کرنے میں جلدی کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1108
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کسی بھی خیر (بھلائی کے کام) میں اور غنیمت کے مال (کی تقسیم) میں اتنی جلدی کرتے نہیں دیکھا۔ جتنی جلدی آپ صلی اللہ علیہ وسلم فجر سے پہلی دو رکعات کی ادائیگی میں کرتے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ وَمَا فِيهَا مِنَ السُّنَنِ/حدیث: 1108]
تخریج الحدیث: صحيح مسلم