679. نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منصوص روایات کا بیان کہ وتر ایک رکعت ہے
حدیث نمبر: 1075
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی سواری بٹھائی، پھر نیچے اُترے، تو دس رکعات ادا کیں اور ایک وتر پڑھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو دو رکعتیں ادا کیں پھر ایک رکعت وتر ادا کیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز فجر دو رکعت (سنّتیں) ادا کیں، پھر ہمیں صبح کی نماز پڑھائی۔ میں نے یہ مکمّل باب کتاب الکبیر میں بیان کیا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ ذِكْرِ الْوِتْرِ وَمَا فِيهِ مِنَ السُّنَنِ/حدیث: 1075]