ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سجدہ کرتے تو دونوں ہاتھ (بغل سے) جدا رکھتے یہاں تک کہ اگر کوئی بکری کا بچہ آپ کے دونوں ہاتھوں کے نیچے سے گزرنا چاہتا تو گزر جاتا۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 898]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الصلاة 46 (238)، سنن النسائی/التطبیق 52 (1110)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 19 (880)، (تحفة الأشراف: 18083)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/331، 332)، سنن الدارمی/الصلاة 79 (1370) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم (496) مشكوة المصابيح (890)