ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص نماز پڑھے تو کسی سترے کی طرف منہ کر کے پڑھے، اور اس سے قریب رہے“۔ پھر ابن عجلان نے اسی مفہوم کی حدیث بیان کی۔ [سنن ابي داود/تفرح أبواب السترة /حدیث: 698]
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابي داود 698
698۔ اردو حاشیہ: اگر کوئی شخص سترہ کے باوجو د نمازی کے آگے سے گزرنے کی کوشش کرتا اور اس پر اسرار کرتا ہے تو وہ شیطان صفت ہے۔ اس کو اثنائے نماز ہی میں روکنا چاہیے اور روکنے کی کیفیت ہاتھ سے اشارہ کرناہے۔ اور «فليقاتله»”اس سے لڑے۔“ کا مفہوم زور سے روکنے کی کوشش ہے، نہ کہ معروف معنی میں قتال کرنا، لڑنا۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 698