ابو محذورہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اذان سکھائی، آپ کہتے تھے: «الله أكبر الله أكبر أشهد أن لا إله إلا الله أشهد أن لا إله إلا الله أشهد أن محمدا رسول الله» ۔ پھر راوی نے عبدالعزیز بن عبدالملک سے ابن جریح کی اذان کے ہم مثل و ہم معنی حدیث بیان کی۔ ابوداؤد کہتے ہیں کہ مالک بن دینار کی حدیث میں ہے کہ نافع بن عمر نے کہا: میں نے ابو محذورہ رضی اللہ عنہ کے لڑکے سے پوچھا اور کہا: تم مجھ سے اپنے والد ابو محذورہ رضی اللہ عنہ کی اذان جو انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے، کے متعلق بیان کرو تو انہوں نے ذکر کیا اور کہا: «الله أكبر الله أكبر» صرف دوبار، اسی طرح جعفر بن سلیمان کی حدیث ہے جو انہوں نے ابو محذورہ رضی اللہ عنہ کے لڑکے سے، انہوں نے اپنے چچا سے انہوں نے ان کے دادا سے روایت کی ہے مگر اس روایت میں یہ ہے کہ پھر ترجیع کرو اور بلند آواز سے «الله أكبر الله أكبر» کہو۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الصَّلَاةِ/حدیث: 505]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حديث رقم: 500، (تحفة الأشراف: 12169) (صحیح)» چار مرتبہ اللہ اکبر کہنے کی بات صحیح ہے «وكذلك حديث جعفر ابن سليمان عن ابن أبي محذورة عن عمه عن جده إلا أنه قال: ثم ترجع فترفع صوتك: الله أكبر الله أكبر (منکر)» (شہادتین میں ترجیع ثابت و محفوظ ہے)
قال الشيخ الألباني: صحيح بتربيع التكبير
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف شاذ سقط من ھذا الحديث ’’اللّٰه أكبر اللّٰه أكبر‘‘ وانظر الحديث السابق (الأصل: 504) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 31