الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:
کتاب سنن ابي داود تفصیلات
سوانح حیات:
امام ابوداود رحمہ اللہ
كِتَاب الْأَدَبِ
کتاب: آداب و اخلاق کا بیان
35. باب فِي هَدْىِ الرَّجْلِ
35. باب: پیدل چلنے والے کی چال کا بیان۔
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب چلتے تو ایسا لگتا گویا آپ آگے کی جانب جھکے ہوئے ہیں (جیسے کوئی اونچے سے نیچے کی طرف اتر رہا ہو) ۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْأَدَبِ/حدیث: 4863]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 656) (صحیح الإسناد)»
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح رواه الترمذي في الشمائل (2 وسنده صحيح) وحميد الطويل صرح بالسماع عند الحاكم (4/280، 281)
● سنن أبي داود إذا مشى كأنه يتوكأ
سنن ابی داود کی حدیث نمبر 4863 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4863
فوائد ومسائل: یعنی متواضعانہ انداز سے چلتے بخلاف متکبر لوگوں کی چال کے، کہ وہ سینہ نکال کر اکڑ کر چلتے ہیں۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4863