الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:



سنن ابي داود
كِتَاب الْحُدُودِ
کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان
8. باب فِي التَّلْقِينِ فِي الْحَدِّ
8. باب: حد میں ایسی بات کی تلقین کا بیان جس سے حد جاتی رہے۔
حدیث نمبر: 4380
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيل، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ إِسْحَاق بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أَبِي الْمُنْذِرِ مَوْلَى أَبِي ذَرٍّ، عَنْ أَبِي أُمَيَّةَ الْمَخْزُومِيِّ،" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِلِصٍّ قَدِ اعْتَرَفَ اعْتِرَافًا وَلَمْ يُوجَدْ مَعَهُ مَتَاعٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا إِخَالُكَ سَرَقْتَ، قَالَ: بَلَى، فَأَعَادَ عَلَيْهِ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا فَأَمَرَ بِهِ فَقُطِعَ وَجِيءَ بِهِ، فَقَالَ: اسْتَغْفِرِ اللَّهَ وَتُبْ إِلَيْهِ، فَقَالَ: أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ تُبْ عَلَيْهِ ثَلَاثًا،، قَالَ أَبُو دَاوُد: رَوَاهُ عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ، عَنْ هَمَّامٍ، عَنْ إِسْحَاق بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: عَنْ أَبِي أُمَيَّةَ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ابوامیہ مخزومی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک چور لایا گیا جس نے چوری کا اعتراف کر لیا تھا، لیکن اس کے پاس کوئی سامان نہیں پایا گیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: میں نہیں سمجھتا کہ تم نے چوری کی ہے اس نے کہا: کیوں نہیں، ضرور چرایا ہے، اسی طرح اس نے آپ سے دو یا تین بار دہرایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر حد جاری کرنے کا حکم فرمایا، تو اس کا ہاتھ کاٹ لیا گیا، اور اسے لایا گیا، تو آپ نے فرمایا: اللہ سے مغفرت طلب کرو، اور اس سے توبہ کرو اس نے کہا: میں اللہ سے مغفرت طلب کرتا ہوں، اور اس سے توبہ کرتا ہوں، تو آپ نے تین بار فرمایا: اے اللہ اس کی توبہ قبول فرما۔ ابوداؤد کہتے ہیں: عمرو بن عاصم نے اسے ہمام سے، ہمام نے اسحاق بن عبداللہ سے، اسحاق نے ابوامیہ انصاری سے اور انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مرفوعاً روایت کی ہے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْحُدُودِ/حدیث: 4380]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن النسائی/قطع السارق 3 (4881)، سنن ابن ماجہ/الحدود 29 (2597)، (تحفة الأشراف: 11861)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/293) (ضعیف)» ‏‏‏‏

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف
إسناده ضعيف
نسائي (4881) ابن ماجه (2597)
أبو المنذر لايعرف (ميزان الإعتدال 4 / 577)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 155

   سنن النسائى الصغرىقل أستغفر الله وأتوب إليه فقال أستغفر الله وأتوب إليه قال اللهم تب عليه
   سنن أبي داودما إخالك سرقت قال بلى فأمر به فقطع وجيء به فقال استغفر الله وتب إليه فقال أستغفر الله وأتوب إليه فقال اللهم تب عليه
   سنن ابن ماجهما إخالك سرقت قال بلى قال بلى فأمر به فقطع فقال النبي قل أستغفر الله وأتوب إليه قال أستغفر الله وأتوب إليه قال اللهم تب عليه
   بلوغ المرام ما إخالك سرقت " قال : بلى فأعاد عليه مرتين أو ثلاثا ،‏‏‏‏ فأمر به فقطع وجيء به ،‏‏‏‏ فقال : « استغفر الله وتب إليه

سنن ابی داود کی حدیث نمبر 4380 کے فوائد و مسائل
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4380  
فوائد ومسائل:
1) معلوم ہوا کہ قابل حدجرم میں اگر کوئی ازخود اقرار کر رہا ہو تو مستحب ہے کہ اس انداز سے بات کی جائے کہ وہ اپنے اقرار سے منحرف ہوجائے اور حد لگنےسے بچ جائے۔

2) حد لگنے کے بعد بھی مجرم کواستغفار اور توبہ کی ترغیب دی جانی چاہئے، کیونکہ اگر کوئی ان حدود پر راضی نہ ہو اور اپنے جرم کو درست سمجھتا ہو تو یہ حد اس کے لئے کفارہ نہیں بن سکتی۔
جبکہ صاحب ایمان وتسلیم کے لیے حدود کفارہ ہوتی ہیں۔
(صيح البخاري، الحدود باب:الحدود كفارة، حديث:٦٧٨٤)
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4380   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1059  
´چوری کی حد کا بیان`
سیدنا ابوامیہ مخرومی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک ڈاکو لایا گیا۔ اس نے چوری کا اعتراف کیا مگر سامان اس کے پاس نہ پایا گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں خیال نہیں کرتا کہ تو نے چوری کی ہو گی۔ اس نے کہا جی ہاں! میں نے کی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو یا تین مرتبہ اسی طرح دھرایا اس نے اقرار کیا تو اس کے ہاتھ کاٹنے کا حکم صادر فرمایا۔ چنانچہ اس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا۔ اس کے بعد اسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لایا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے تلقین فرمائی کہ اللہ سے اپنے گناہ کی بخشش مانگ اور اس سے توبہ کر۔ اس نے کہا میں اللہ سے بخشش و مغفرت طلب کرتا ہوں اور اس کے حضور توبہ کرتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ اس کے حق میں اللہ سے دعا فرمائی کہ الٰہی اس کی توبہ قبول فرما۔ اس حدیث کی تخریج ابوداؤد نے کی ہے۔ الفاظ بھی اسی کے ہیں نیز احمد اور نسائی نے بھی اسے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں۔ اور حاکم نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اس حدیث کی تخریج کی ہے۔ اس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسے لے جاؤ اور ہاتھ کاٹ دو پھر اسے داغ دینا۔ اور اسی کے ہم معنی ذکر ہیں۔ اسے بزار نے بھی روایت کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کی سند میں کوئی نقص نہیں ہے۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) «بلوغ المرام/حدیث: 1059»
تخریج:
«أخرجه أبوداود، الحدود، باب في التلقين في الحد، حديث:4380، والنسائي، قطع السارق، حديث:4881، وأحمد:5 /293، وحديث أبي هريرة: أخرجه الحاكم:4 /381، وصححه علي شرط مسلم، والبزار (كشف الأستار):2 /220.»
تشریح:
1. مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ بعض محققین نے اسے شواہد کی بنا پر صحیح لغیرہ قرار دیا ہے جیسا کہ مصنف نے بھی مذکورہ روایت حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بیان کی ہے اور کہا ہے: «لاَبَأْسَ بِإِسْنَادِہٖ» اس کی سند میں کوئی نقص نہیں‘ لہٰذا یہی بات راجح معلوم ہوتی ہے کہ مذکورہ روایت شواہد کی بنا پر قابل عمل ہے۔
واللّٰہ أعلم۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (الموسوعۃ الحدیثیۃ مسند الإمام أحمد: ۳۷ /۱۸۴) 2.اس حدیث سے ثابت ہوا کہ جس نے عدالت کے روبرو چوری کا اعتراف کر لیا ہو گو اس سے مال و متاع برآمد نہ ہوا ہو تو اس کی سزا قطع ید ہے۔
3. قطع ید کے بعد کوئی ایسا طریقہ اختیار کرنا ضروری ہے جس سے خون بہنا بند ہو جائے۔
اگر بروقت اس کا یہ مداوا نہ کیا جائے اور اس کے نتیجے میں خون بہہ کر وہ جاں بحق ہو جائے تو اس کی دیت بیت المال پر پڑ جائے گی۔
4.اس حدیث سے یہ بھی ثابت ہوا کہ جس چور کا ہاتھ کٹ جائے اسے یہ سزا ملنے کے بعد اللہ تعالیٰ کے حضور طلب استغفار اور توبہ کرنی چاہیے اور یہ عزم و عہد کرنا چاہیے کہ آئندہ اس فعل قبیح کا ارتکاب نہیں کرے گا۔
راویٔ حدیث:
«حضرت ابوامیہ مخزومی رضی اللہ عنہ» ‏‏‏‏ ان کا تعلق حجاز سے ہے۔
صحابی ہیں۔
ان سے یہی ایک حدیث مروی ہے۔
حماد بن سلمہ کہتے ہیں کہ یہ مخزومی ہیں۔
اور ہمام بن یحییٰ نے کہا ہے کہ ان کا تعلق انصار سے تھا۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1059