عدی بن عدی رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح کی حدیث روایت کی ہے اس میں ہے کہ آپ نے فرمایا: ”جس نے اس کو دیکھا اور ناپسند کیا وہ اس شخص کی طرح ہے جس نے اسے دیکھا ہی نہیں“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْمَلَاحِمِ/حدیث: 4346]
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4346
فوائد ومسائل: ایسے انداز پر دل کی خواہشات پر بھی مواخذہ ہوگا۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ لیکن اللہ تعالٰی تمھارے دلوں کے اعمال پر تمھارا مواخذہ کرے گا۔ بعض محقیقین نے اس روایت کو حسن قرار دیا ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4346