فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر پڑھی، پھر آپ منبر پر چڑھے، اس سے پہلے آپ صرف جمعہ ہی کو منبر پر چڑھتے تھے، پھر راوی نے اسی قصہ کا ذکر کیا ہے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْمَلَاحِمِ/حدیث: 4327]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 18024) (ضعیف)» (اس سند میں مجالد ضعیف ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف ابن ماجه (4074) مجالد : ضعفه الجمهور و أصل الحديث صحيح بدون ’’ صلي الظهر ‘‘ انظر الحديث السابق (الأصل / سنن أبي داود :3426) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 153