اس سند سے بھی ابن عمر رضی اللہ عنہما سے اس روایت میں مرفوعاً مروی ہے اس میں ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے «محمد رسول الله» کندہ کرایا، اور فرمایا: ”کوئی میری اس انگوٹھی کے طرز پر کندہ نہ کرائے“ پھر راوی نے آگے پوری حدیث بیان کی۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْخَاتَمِ/حدیث: 4219]
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4219
فوائد ومسائل: اس نقش کی حثیت چونکہ سرکاری تھی، اس لیئے اس جیسے نقش کی انگوٹھی بنوانے سے روک دیا گیا۔ اس نقش کی سرکاری حیثیت کی وجہ سے ہی بعد میں اسےخلفائے ثلاثہ بھی استعمال کرتے رہے، حتی کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے وہ گم ہو گئی تو اُنھوں نے اسی نقش جیسی والی انگوٹھی دوبارہ بنوا ئی۔ البتہ باعث آئمہ کے نزدیک حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے انگوٹھی کے گم ہونے کی روایت صحیح نہیں ہے۔ واللہ أعلم
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4219