عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے خود اپنے ہاتھوں میں خلوق ملا، پہلی روایت زیادہ کامل ہے اس میں ”دھونے کا ذکر ہے“۔ ابن جریج کہتے ہیں: میں نے عمر بن عطاء سے پوچھا: وہ لوگ محرم تھے؟ کہا: نہیں، بلکہ سب مقیم تھے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب التَّرَجُّلِ/حدیث: 4177]
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4177
فوائد ومسائل: بعض محققین نے اس روایت کو بھی حسن کہا ہے، لہذا معلوم ہوا کہ زعفران کی ممانعت محض احرام کی وجہ سے نہ تھی، بلکہ مردوں کے لیئے عام حالات میں بھی ممنوع ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4177