عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ آیت کریمہ «وقل للمؤمنات يغضضن من أبصارهن»”مسلمان عورتوں سے کہو کہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں“(سورۃ النور: ۳۱) کے حکم سے «والقواعد من النساء اللاتي لا يرجون نكاحا»”بڑی بوڑھی عورتیں جنہیں نکاح کی امید نہ رہی ہو“(سورۃ النور: ۶۰) کو منسوخ و مستثنیٰ کر دیا گیا ہے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب اللِّبَاسِ/حدیث: 4111]
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4111
فوائد ومسائل: اس آیت کریمہ کے اگلے الفاظ بڑے اہم ہیں، ارشاد باری ہے تعالی ہے: اگر وہ اپنے کپڑے اتار رکھیں توان پر کوئی گناہ نہیں بشرطیکہ اپنا بناو سنگھار ظاہر کرنے والی نہ ہوں، تاہم اس میں احتیاط کریں تو بہت افضل ہے، جب بڑی عمر کی عورتوں کو اظہار زینت حرام اور ناجائز ہے تو جوان دوشیزاوں کے لئے اور بھی حرام ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4111