شرحبیل بن سمط کہتے ہیں کہ انہوں نے کعب بن مرہ یا مرہ بن کعب رضی اللہ عنہ سے کہا کہ مجھ سے کوئی ایسی حدیث بیان کیجئے جسے آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہو، پھر راوی نے آپ کے فرمان: «وأيما امرئ أعتق مسلما وأيما امرأة أعتقت امرأة مسلمة» تک معاذ جیسی روایت بیان کی، اور یہ اضافہ کیا: ”جو مرد کسی دو مسلمان عورت کو آزاد کرے تو وہ دونوں اسے جہنم سے چھڑا دیں گی، ان دونوں کی دو ہڈیاں اس کی ایک ایک ہڈی کے قائم مقام ہوں گی“۔ ابوداؤد کہتے ہیں: سالم نے شرحبیل سے نہیں سنا ہے (اس لیے یہ حدیث منقطع ہے) شرحبیل کی وفات صفین میں ہوئی ہے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْعِتْق/حدیث: 3967]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/ الأحکام (2522)، (تحفة الأشراف: 11163)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/234، 235، 321) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف ابن ماجه (2522) السند منقطع وحديث أبي نجيح السلمي (الأصل : 3965) يغني عنه ويأتي طرفه عند الترمذي (1634ضعيف) والنسائي (3146 ضعيف) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 141