حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے قبلہ کی جانب تھوکا تو اس کا تھوک قیامت کے دن اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لگا ہوا آئے گا، اور جس نے ان گندی سبزیوں کو کھایا وہ ہماری مسجد کے قریب نہ آئے“ یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ فرمایا۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 3824]
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف جرير بن عبدالحميد شك في رفع الحديث فالسند معلل وللحديث طريق موقوف عند ابن أبي شيبة (2/ 365) وسنده صحيح انوار الصحيفه، صفحه نمبر 136
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3824
فوائد ومسائل: 1۔ مسجد کے آداب کے علاوہ قبلے کے احترام میں یہ چیز بھی انتہائی اہم ہے۔ کہ ا س کی سمت میں تھوکا نہ جائے۔ نماز کی حالت ہو یا نماز سے باہر یہ بات صراحت سے کہی گئی، لیکن لوگ اس کی پرواہ نہیں کرتے۔ حالانکہ نبی کریم ﷺ نےایک شخص کو اس جرم کی پاداش میں امامت سےمعزول فرما دیا تھا۔ دیکھئے۔ (گزشتہ حدیث 482۔ کتاب الصلوة،کراهیة البزاق في المسجد) 2۔ مسجد نبوی ﷺ کی تعظیم وحرمت وحرم مکی کا ایک اہم پہلو یہ ہے کہ آدمی کسی طرح بھی دوسروں کےلئے ازیت کا باعث نہ بنے۔ دیگر مساجد کا ادب بھی یہی ہے۔ جیسے کہ اگلی حدیث میں ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3824