عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے وفد عبدالقیس کے واقعے کے سلسلے میں روایت ہے کہ وفد کے لوگوں نے پوچھا: ہم کس چیز میں پیئں اللہ کے نبی؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ان مشکیزوں کو لازم پکڑو جن کے منہ باندھ کر رکھے جاتے ہوں“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْأَشْرِبَةِ/حدیث: 3694]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، انظر رقم: (3692)، (تحفة الأشراف: 5663)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/361) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف نسائي في الكبري (6833) قتادة مدلس وعنعن انوار الصحيفه، صفحه نمبر 131