اس سند سے بھی ابن عمر رضی اللہ عنہما نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی مفہوم کی حدیث روایت کی ہے اس میں ہے آپ نے فرمایا: ”اور جو شخص کسی مقدمے کی ناحق پیروی کرے گا، وہ اللہ کا غیظ و غضب لے کر واپس ہو گا“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْأَقْضِيَةِ/حدیث: 3598]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/الأحکام 6 (2320)، (تحفة الأشراف: 8445) (حسن)» (اس کے راوی مثنیٰ مجہول، اور مطر ضعیف ہیں، لیکن حدیث متابعات کی وجہ سے حسن ہے، الإرواء 7/350، سلسلة الاحادیث الصحیحہ، للالبانی 437، 1021)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: حسن أخرجه ابن ماجه (2320 وسنده حسن) والحديث السابق (3597) شاھد له