عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ جب اہل فارس کے نبی مر گئے تو ابلیس نے انہیں مجوسیت (یعنی آگ پوجنے) پر لگا دیا۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْخَرَاجِ وَالْإِمَارَةِ وَالْفَيْءِ/حدیث: 3042]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود (حسن الإسناد)»
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3042
فوائد ومسائل: حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یہ قول دلیل ہے کہ یہ لوگ اصل میں ایک نبی کی امت تھے بعد میں شیطان نے انہیں گمراہ کیا۔ جب انہوں نے اپنے دین کو بالکل ہی مسخ کردیا۔ تو ان سے اہل کتاب ہونے کا لقب بھی اٹھا لیا گیا۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3042