عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے یعنی بدر کے دن اور فرمایا: ”بیشک عثمان اللہ اور اس کے رسول کی ضرورت سے رہ گئے ہیں ۱؎ اور میں ان کی طرف سے بیعت کرتا ہوں“، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے حصہ مقرر کیا اور ان کے علاوہ کسی بھی غیر موجود شخص کو نہیں دیا۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْجِهَادِ/حدیث: 2726]
وضاحت: ۱؎: عثمان رضی اللہ عنہ بدر میں شریک نہیں ہو سکے، کیونکہ آپ کی اہلیہ رقیہ رضی اللہ عنہا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی ہیں ان ایام میں سخت بیمار تھیں اسی وجہ سے ان کی دیکھ ریکھ کے لئے انہیں رکنا پڑ گیا تھا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن مشكوة المصابيح (4031) وله طريق آخر صححه الحاكم (3/98 وسنده حسن) ووافقه الذھبي
أتعلم أن عثمان بن عفان فر يوم أحد قال نعم قال فتعلمه تغيب عن بدر فلم يشهدها قال نعم قال فتعلم أنه تخلف عن بيعة الرضوان فلم يشهدها قال نعم قال فكبر قال ابن عمر تعال لأخبرك ولأبين لك عما سألتني عنه أما فراره يوم أحد فأشهد أن الله عفا عنه وأما تغيبه عن بدر ف
تعلم أن عثمان فر يوم أحد قال نعم قال تعلم أنه تغيب عن بدر ولم يشهد قال نعم قال تعلم أنه تغيب عن بيعة الرضوان فلم يشهدها قال نعم قال الله أكبر قال ابن عمر تعال أبين لك أما فراره يوم أحد فأشهد أن الله عفا عنه وغفر له وأما تغيبه عن بدر فإنه كانت تحته بنت
لك أجر رجل شهد بدرا وسهمه وأمره أن يخلف عليها وكانت عليلة أما تغيبه عن بيعة الرضوان فلو كان أحد أعز ببطن مكة من عثمان لبعثه رسول الله مكان عثمان بعث رسول الله عثمان إلى مكة وكانت بيعة الرضوان بعد ما ذهب عثمان إلى م
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2726
فوائد ومسائل: بد ر کے موقع پر رسول اللہ ﷺ کی صاحبزادی حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زوجہ محترمہ رقیہ رضی اللہ عنہا بیمار تھیں۔ رسول اللہ ﷺ نے خود انھیں حضرت رقیہ کی خدمت وتمارداری کے لئے پابند فرمایا تھا۔ اورپھر وہ اس بیماری میں وفات پاگئیں تھیں۔ اسی بنیاد پر انہیں غنیمت میں حصہ دیا گیا تھا۔ البتہ اس میں بعیت والی بات رواوی کا وہم ہے۔ کیونکہ نبی کریمﷺ نے حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی طرف سے بعیت حدیبیہ کے موقع پرلی تھی۔ یہاں راوی کو وہم ہوا ہے۔ اور اس نے اسے بدر کے واقعے میں بیان کر دیا ہے۔ اس واقعے سے ثابت ہوا کہ جو شخص مجاہدین کی کوئی ذمہ داری ادا کرنے کی وجہ سے قتال میں شریک نہ ہوا اسے بھی غنیمت میں سے حصہ دیا جائے گا۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2726
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 3706
´عثمان بن عفان رضی الله عنہ کے مناقب کا بیان` عثمان بن عبداللہ بن موہب سے روایت ہے کہ اہل مصر میں سے ایک شخص نے بیت اللہ کا حج کیا تو اس نے کچھ لوگوں کو بیٹھے دیکھا تو پوچھا: یہ کون لوگ ہیں؟ لوگوں نے بتایا یہ قبیلہ قریش کے لوگ ہیں، اس نے کہا: یہ کون شیخ ہیں؟ لوگوں نے بتایا کہ یہ ابن عمر رضی الله عنہما ہیں تو وہ ان کے پاس آیا اور بولا: میں آپ سے ایک چیز پوچھ رہا ہوں آپ مجھے بتائیے، میں آپ سے اس گھر کی حرمت کا واسطہ دے کر پوچھتا ہوں، کیا آپ کو معلوم ہے کہ عثمان رضی الله عنہ احد کے دن بھاگے تھے؟ انہوں نے کہا: ہاں، پھر اس نے کہا: کیا آپ کو معلوم ہے کہ وہ بیعت رضوان کے وقت موجود نہی۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔)[سنن ترمذي/كتاب المناقب/حدیث: 3706]
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: یہ شیعی آدمی تھا جو عثمان رضی اللہ عنہ سے بغض رکھتا تھا، اسی لیے ان تینوں باتوں پر اللہ اکبرکہا، یعنی: جب ان میں یہ تینوں عیب ہیں تولوگ ان کی فضیلت کے کیوں قائل ہیں۔
2؎: یہ اشارہ ہے غزوئہ احد سے ان بھاگنے والوں کی طرف جو جنگ کا پانسہ پلٹ جانے کے بعد میدان جنگ سے بھاگ کھڑے ہوئے تھے، ان میں عثمان رضی اللہ عنہ بھی تھے۔
3؎: اللہ تعالیٰ نے ان کی معافی اس آیت میں نازل کی تھی ﴿وَلَقَدْ عَفَا اللّهُ عَنْهُمْ إِنَّ اللّٰهَ غَفُورٌ حَلِيمٌ﴾(سورة آل عمران:155) پوری آیت اس طرح ہے ﴿إِنَّ الَّذِينَ تَوَلَّوْاْ مِنكُمْ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ إِنَّمَا اسْتَزَلَّهُمُ الشَّيْطَانُ بِبَعْضِ مَا كَسَبُواْ وَلَقَدْ عَفَا اللّهُ عَنْهُمْ إِنَّ اللّهَ غَفُورٌ حَلِيمٌ﴾(آل عمران:155) یعنی: تم میں سے جن لوگوں نے اس دن پیٹھ دکھائی جس دن دونوں جماعتوں کی مڈبھیڑہوئی تھی، یہ لوگ اپنے بعض گناہوں کے باعث شیطان کے بہکاوے میں آ گئے، لیکن یقین جانو کہ اللہ نے انہیں معاف کر دیا، اللہ تعالیٰ ہے ہی بخشنے والا اورتحمل والا۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3706
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3130
3130. حضرت ابن عمر ؓسے روایت ہے، انھوں نے فرمایا ککہ حضرت عثمان ؓ غزوہ بدر میں اس لیے حاضر نہ ہوسکے کہ ان کی بیوی جو رسول اللہ ﷺ کی صاحبزادی تھیں، ان دنوں بیمار تھیں۔ نبی کریم ﷺ نے ان سے فرمایا تھا: ”(تم ٹھہر جاؤ) تمھیں اس شخص کے برابر ثواب اور حصہ دیا جائے گا جو بدر میں شریک ہوا ہے۔“[صحيح بخاري، حديث نمبر:3130]
حدیث حاشیہ: حضرت امام ابو حنیفہ ؒنے اسی حدیث کے موافق حکم دیا ہے کہ جو شخص امام کے حکم سے باہر گیا ہو، یا ٹھہر گیا ہو اس کا بھی حصہ مال غنیمت میں لگایا جائے امام مالک اور امام شافعی ؒ اور امام احمد ؒ اس کے خلاف کہتے ہیں اور اس حدیث کو حضرت عثمان ؓکے حق میں خاص قرار دیتے ہیں۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 3130
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 4066
4066. حضرت عثمان بن موہب سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ایک شخص بیت اللہ کا حج کرنے آیا تو کچھ لوگوں کو بیٹھے ہوئے دیکھا۔ اس نے پوچھا: یہ بیٹھے ہوئے لوگ کون ہیں؟ لوگوں نے بتایا: یہ قریش ہیں۔ اس نے پھر پوچھا: یہ بوڑھا بزرگ کون ہے؟ لوگوں نے بتایا: یہ حضرت ابن عمر ؓ ہیں۔ وہ آپ کے پاس آ کر کہنے لگا: میں آپ سے کچھ پوچھنے والا ہوں کیا آپ مجھے جواب دیں گے؟ پھر اس نے کہا: میں آپ کو اس گھر کی حرمت و عزت کی قسم دیتا ہوں کیا آپ کو علم ہے کہ حضرت عثمان بن عفان ؓ اُحد کی لڑائی سے بھاگ گئے تھے؟ حضرت عبداللہ بن عمر ؓ نے فرمایا: ہاں۔ اس نے کہا: کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ غزوہ بدر میں بھی موجود نہیں تھے بلکہ غیر حاضر تھے؟ انہوں نے فرمایا: ہاں۔ پھر اس نے کہا: کیا آپ کے علم میں ہے کہ وہ بیعت رضوان سے بھی پیچھے رہ گئے تھے اور وہاں حاضر نہ تھے؟ آپ نے فرمایا: ہاں۔ تب اس نے۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔)[صحيح بخاري، حديث نمبر:4066]
حدیث حاشیہ: حضرت سیدنا عثمان ؓ پر یہ اعتراضات کرنے والا کوئی خارجی تھا جو واقعات کی ظاہری سطح کو بیان کر کے ان کی برائی کرنا چاہتا تھا مگر جسے اللہ عزت عطا کرے اس کی برائی کرنے والا خود براہے (رضي اللہ عنه وأرضاہ) غزوئہ احد کے موقع پر عام مسلمانوں میں کفار کے اچانک حملہ کی وجہ سے گھبرہٹ پھیل گئی تھی۔ حضور اکرم ﷺ اپنی جگہ پر کھڑے ہوئے تھے اور دو ایک صحابہ کے ساتھ کفار کے تمام حملوں کا انتہائی پا مردی سے مقابلہ کر رہے تھے۔ تھوڑی دیر کے بعد آنحضرتﷺ نے صحابہ کو آواز دی اور پھر تمام صحابہ جمع ہوگئے۔ اللہ تعالی نے صحابہ کی اس غلطی کو معاف کردیا اور اپنی معافی کاخود قرآن مجید میں اعلان کیا۔ اکثر صحابہ منتشر ہو گئے تھے اور انہیں میں عثمان ؓ بھی تھے۔ مسلمانوں کو اس غزوہ میں اگرچہ نقصان بہت اٹھانا پڑا لیکن یہ نہیں کہا جاسکتا کہ مسلمانوں نے غزوئہ احد میں شکست کھائی۔ کیونکہ نہ مسلمانوں نے ہتھیار ڈالے اور نہ آنحضرت ﷺ نے میدان جنگ چھوڑا تھا۔ فوج یعنی صحابہ ؓ میں اگر تھوڑی دیر کے لیے انتشار پیدا ہوگیا تھا لیکن پھر یہ سب حضرات بھی جلد ہی میدان میں آگئے۔ یہ بھی نہیں ہوا کہ صحابہ ؓ نے میدان چھوڑدیا ہو بلکہ غیر متوقع صورت حال سے گھبراہٹ اور صفوں میں انتشار پیدا ہو گیا تھا۔ جب اللہ کے نبی ﷺ نے انہیں پکارا تو وہ فوراً سنبھل گئے اور پھر آکر آپ کے چاروں طرف جمع ہوگئے اور آخر میں کفار کو فرار کا راستہ اختیار کرنا پڑا۔ عظیم نقصانات کے باوجود آخری فتح مسلمانوں کو ہی نصیب ہوئی۔ احادیث بالا میں یہی مضامین بیان میں آرہے ہیں۔ حضرت عثمان ؓ کے متعلق سوالات کرنے والا مخالفین میں سے تھا۔ حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ نے اس کے سوالات کو تفصیل کے ساتھ حل فرمادیا۔ مگر جن لوگوں کو کسی سے نا حق بغض ہو تاہے وہ کسی بھی طور مطمئن نہیں ہو سکتے۔ آج تک ایسے کج فہم لوگ موجود ہیں جو حضرت عثمان ؓ پر طعن کرنا ہی اپنے لیے دلیل فضیلت بنائے ہوئے ہیں صحابہ کرام ؓ خصوصاً ًًخلفائے راشدین ہمارے ہر احترام کے مستحق ہیں۔ ان کی بشری لغزشیں سب اللہ کے حوالہ ہیں۔ اللہ تعالی یقینا ان کو معاف کرچکا ہے۔ رضي اللہ عنهم ولعن اللہ من عادھم۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 4066
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3130
3130. حضرت ابن عمر ؓسے روایت ہے، انھوں نے فرمایا ککہ حضرت عثمان ؓ غزوہ بدر میں اس لیے حاضر نہ ہوسکے کہ ان کی بیوی جو رسول اللہ ﷺ کی صاحبزادی تھیں، ان دنوں بیمار تھیں۔ نبی کریم ﷺ نے ان سے فرمایا تھا: ”(تم ٹھہر جاؤ) تمھیں اس شخص کے برابر ثواب اور حصہ دیا جائے گا جو بدر میں شریک ہوا ہے۔“[صحيح بخاري، حديث نمبر:3130]
حدیث حاشیہ: 1۔ حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بیوی سیدہ رقیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیمار تھیں۔ رسول اللہ ﷺنے ان کی دیکھ بھال اور تیمارداری کے لیے حضرت عثمان ؓ کو مدینہ طیبہ ٹھہرنے کا حکم دیا، اس لیے وہ غزوہ بدر میں شریک نہ ہوسکے۔ لیکن رسول اللہ ﷺ نے انھیں بدر میں شریک ہونے والوں کے برابر حصہ دیا اور فرمایا: ”اےاللہ! عثمان تیرے رسول کے کام میں مصروف ہے۔ “(المصنف لابن أبي شیبة: 46/12۔ حدیث 32704) 2۔ کچھ حضرات کا موقف ہے کہ غنیمت کے مال میں سے صرف انھی لوگوں کو حصہ ملے گا جو شریک جنگ ہوں، لیکن اس حدیث کے پیش نظر اس میں یہ ترمیم کرنی ہوگی کہ جو لوگ امام کے کہنے یا جنگی ضرورت کے پیش نظر جنگ میں شریک نہ ہوسکے ہوں، انھیں بھی غنیمت سے پور حصہ دیاجائے گا۔ واللہ أعلم۔ (عمدة القاري: 469/10)
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3130
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3699
3699. حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ نبی ﷺ کے عہد مبارک میں ہم حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے برابر کسی کو خیال نہیں کرتے تھے، پھر حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو، اس کے بعد حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو۔ پھر ہم نبی ﷺ کے اصحاب کو چھوڑدیتے تھے، ایک دوسرے سے کسی کو افضل نہیں جانتے تھے۔ عبدالعزیز سے روایت کرنے میں عبد اللہ نے شاذان کی متابعت کی ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3699]
حدیث حاشیہ: بعض روایات میں حراء پہاڑی پر چڑھنے کا ذکر ہے ممکن ہے کہ واقعات متعدد ہوں کیونکہ صحیح مسلم میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابو بکر، عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ، عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ،علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ، طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ،اور زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ،جنبل حراءپر تھے تو وہ حرکت میں آگیا۔ اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ٹھہرجا!تیرے اوپر نبی،صدیق اور شہید ہیں صحیح مسلم ہی کی ایک روایت میں حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بھی ذکر ہے۔ (صحیح مسلم، فضائل الصحابة، حدیث: 6247۔ 6248) اس کی تائید ایک اورروایت سے بھی ہوتی ہے جو جامع ترمذی میں سعید بن زید سے مروی ہے۔ (فتح الباري: 74/7) اور سنن دار قطنی میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بیان کی گئی ہے۔ (جامع الترمذي، المناقب، حدیث: 3696)
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3699
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4066
4066. حضرت عثمان بن موہب سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ایک شخص بیت اللہ کا حج کرنے آیا تو کچھ لوگوں کو بیٹھے ہوئے دیکھا۔ اس نے پوچھا: یہ بیٹھے ہوئے لوگ کون ہیں؟ لوگوں نے بتایا: یہ قریش ہیں۔ اس نے پھر پوچھا: یہ بوڑھا بزرگ کون ہے؟ لوگوں نے بتایا: یہ حضرت ابن عمر ؓ ہیں۔ وہ آپ کے پاس آ کر کہنے لگا: میں آپ سے کچھ پوچھنے والا ہوں کیا آپ مجھے جواب دیں گے؟ پھر اس نے کہا: میں آپ کو اس گھر کی حرمت و عزت کی قسم دیتا ہوں کیا آپ کو علم ہے کہ حضرت عثمان بن عفان ؓ اُحد کی لڑائی سے بھاگ گئے تھے؟ حضرت عبداللہ بن عمر ؓ نے فرمایا: ہاں۔ اس نے کہا: کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ غزوہ بدر میں بھی موجود نہیں تھے بلکہ غیر حاضر تھے؟ انہوں نے فرمایا: ہاں۔ پھر اس نے کہا: کیا آپ کے علم میں ہے کہ وہ بیعت رضوان سے بھی پیچھے رہ گئے تھے اور وہاں حاضر نہ تھے؟ آپ نے فرمایا: ہاں۔ تب اس نے۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔)[صحيح بخاري، حديث نمبر:4066]
حدیث حاشیہ: 1۔ حافظ ابن حجر ؓ لکھتے ہیں کہ جس شخص نے حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ سے حضرت عثمان ؓ کے متعلق تین سوالات کیے تھے میں اس کے نام سے مطلع نہیں ہو سکا۔ روایات سے پتہ چلتا ہے کہ وہ اہل مصر سے تھا ممکن ہے کہ وہ علاء بن عرارہو۔ (فتح الباري: 75/7) پھر دوسرے مقام پر جزم ووثوق سے لکھا ہے کہ اس کا نام حکیم تھا۔ لیکن انھوں نے اس سے رجوع کرتے ہوئے فرمایا: کہ وہ علاء بن عرار ہی تھا۔ (فتح الباري: 454/7) بہر حال وہ حضرت عثمان ؓ کے مخالفین میں سے تھا جو واقعات کی ظاہری سطح کو بیان کر کے حضرت عثمان ؓ کی برائی کرنا چاہتا تھا2۔ دراصل غزوہ احد کے موقع پر عام مسلمانوں میں کفار کے اچانک حملے کی وجہ سے گھبراہٹ پھیل گئی تھی، البتہ رسول اللہ ﷺ اپنے چند ایک صحابہ سمیت کفار کے تمام حملوں کا انتہائی پامردی سے مقابلہ کر رہے تھے۔ رسول اللہ ﷺ نے تھوڑی دیر کے بعد اپنے صحابہ کرام ؓ کو آواز دی تمام صحابہ کرام جمع ہو گئے۔ اللہ تعالیٰ نے صحابہ کرام ؓ کی اس غلطی کو معاف کردیا اور اس معافی کا اعلان اپنی کتاب میں کردیا جیسا کہ عنوان میں ذکر کردہ آیت سے واضح ہےلیکن خارجی حضرات نے اللہ تعالیٰ کی اس معافی سے اتفاق نہیں کیا۔ وہ بدستور حضرت عثمان ؓ پر"فرار"کا الزام لگاتے رہے جیسا کہ اس حدیث میں ہے کہ حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ نے فرمایا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے تو انھیں معاف کردیا ہے لیکن تم لوگ انھیں معاف کرنے کے لیے تیار نہیں۔ (صحیح البخاري، التفسیر، حدیث: 4515) 3۔ حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ نے ان اعتراضات کا شافی جواب دیا تاکہ صحابہ کرام ؓ کے متعلق لوگوں کے فاسد اعتقاد کا ازالہ ہو جائے اور حضرت عثمان کے متعلق بدگمانی کو نکال دیا جائے مگر جن لوگوں کو کسی سے ناحق بغض ہوتا ہے وہ کسی طور پر مطمئن نہیں ہو سکتے۔ آج بھی کچھ ایسے کم فہم لوگ موجود ہیں۔ جو سانپ نکل جانے کے بعد لکیر کو پیٹ رہے ہیں اور صحابہ کرام ؓ پر طعن کرنے میں بڑا فخر سمجھتے ہیں حالانکہ اللہ تعالیٰ نے ان کی لغزشیں معاف کر دینے کا واضح طور پر اعلان کردیا ہے ارشاد باری تعالیٰ ہے”بے شک اللہ تعالیٰ نے تمھیں معاف کردیا ہے کیونکہ وہ اہل ایمان کے لیے بڑے فضل والا ہے۔ “(آل عمران: 152/3) اللہ تعالیٰ نے معافی کے اس اعلان کے بعد صحابہ کرام ؓ کے متعلق خبث باطن رکھنے اور زبان درازی کی گنجائش ختم کردی ہے۔ واللہ اعلم۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4066