عصام مزنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم کو ایک سریہ میں بھیجا اور فرمایا: ”جب تم کوئی مسجد دیکھنا، یا کسی مؤذن کو اذان دیتے ہوئے سننا تو کسی کو قتل نہ کرنا“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْجِهَادِ/حدیث: 2635]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/السیر 2 (1549)، (تحفة الأشراف: 9901)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/448) (ضعیف)» (اس کے راوی عبد الملک لین الحدیث، اور ابن عصام مجہول ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف ترمذي (1549) ابن عصام : لا يعرف حاله انوار الصحيفه، صفحه نمبر 96