ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جب نجاشی کا انتقال ہو گیا تو ہم کہا کرتے تھے کہ ان کی قبر پر ہمیشہ روشنی دکھائی دیتی ہے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْجِهَادِ/حدیث: 2523]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 17356) (ضعیف)» (اس کے راوی سلمہ روایت میں بہت غلطیاں کرتے تھے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن مشكوة المصابيح (5947) أخرجه ابن ھشام في السيرة (1/364 بتحقيقي)