الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:
کتاب سنن ابي داود تفصیلات
سوانح حیات:
امام ابوداود رحمہ اللہ
كِتَاب الْمَنَاسِكِ
کتاب: اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل
56. باب أَمْرِ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ
56. باب: صفا اور مروہ کا بیان۔
اس سند سے بھی عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے یہی حدیث مروی ہے البتہ اس میں اتنا اضافہ ہے: پھر آپ صفا و مروہ آئے اور ان کے درمیان سات بار سعی کی، پھر اپنا سر منڈایا۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1903]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 5155، 5156) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح دون الحلق
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف شريك القاضي عنعن وتفرد بقوله ’’ ثم حلق رأسه ‘‘ وباقي الحديث صحيح انوار الصحيفه، صفحه نمبر 74
سنن ابی داود کی حدیث نمبر 1903 کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 1903
1903. اردو حاشیہ: علامہ البانی رحمہ اللہ کہتے ہیں۔کہ اس حدیث میں سر منڈانے کا بیان صحیح نہیں اس عمرے میں آپ کابال کتروانا ثابت ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1903