الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:
کتاب سنن ابي داود تفصیلات
سوانح حیات:
امام ابوداود رحمہ اللہ
كِتَاب الزَّكَاةِ
کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل
12. باب صَدَقَةِ الزَّرْعِ
12. باب: کھیتوں میں پیدا ہونے والی چیزوں کی زکاۃ کا بیان۔
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” جسے دریا یا چشمے کے پانی نے سینچا ہو، اس میں دسواں حصہ ہے اور جسے رہٹ کے پانی سے سینچا گیا ہو اس میں بیسواں حصہ ہے“ ۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الزَّكَاةِ/حدیث: 1597]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الزکاة 1 (981)، سنن النسائی/الزکاة 25 (2491)، (تحفة الأشراف:2895)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/341، 353) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم (981)
● صحيح مسلم فيما سقت الأنهار والغيم العشور فيما سقي بالسانية نصف العشر ● سنن أبي داود فيما سقت الأنهار والعيون العشر ما سقي بالسواني ففيه نصف العشر ● سنن النسائى الصغرى فيما سقت السماء والأنهار والعيون العشر فيما سقي بالسانية نصف العشر