الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:
کتاب سنن ابي داود تفصیلات
سوانح حیات:
امام ابوداود رحمہ اللہ
كِتَاب الزَّكَاةِ
کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل
12. باب صَدَقَةِ الزَّرْعِ
12. باب: کھیتوں میں پیدا ہونے والی چیزوں کی زکاۃ کا بیان۔
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” جس کھیت کو آسمان یا دریا یا چشمے کا پانی سینچے یا زمین کی تری پہنچے، اس میں سے پیداوار کا دسواں حصہ لیا جائے گا اور جس کھیتی کی سینچائی رہٹ اور جانوروں کے ذریعہ کی گئی ہو اس کی پیداوار کا بیسواں حصہ لیا جائے گا“ ۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الزَّكَاةِ/حدیث: 1596]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الزکاة 55 (1483)، سنن الترمذی/الزکاة 14 (640)، سنن النسائی/الزکاة 25 (2490)، سنن ابن ماجہ/الزکاة 17 (1817)، (تحفة الأشراف:6977) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري (1483)
● صحيح البخاري فيما سقت السماء والعيون أو كان عثريا العشر ما سقي بالنضح نصف العشر ● جامع الترمذي سن فيما سقت السماء والعيون أو كان عثريا العشر فيما سقي بالنضح نصف العشر ● سنن أبي داود فيما سقت السماء والأنهار والعيون أو كان بعلا العشر فيما سقي بالسواقي والنضح فنصف العشر ● سنن ابن ماجه فيما سقت السماء والأنهار والعيون أو كان عثريا العشر فيما سقي بالنضح نصف العشر ● المعجم الصغير للطبراني فيما سقت السماء العشر فيما سقي بالنضح نصف العشر ● سنن النسائى الصغرى فيما سقت السماء والأنهار والعيون أو كان بعلا العشر ما سقي بالسواني أو النضح نصف العشر ● بلوغ المرام فيما سقت السماء والعيون او كان عثريا العشر وفيما سقي بالنضح نصف العشر