سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک بندے پر مدد ذمہ داری کے بقدر آتی ہے اور بے شک بندے پر صبر مصیبت کے بقدر آتا ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 992]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الترغيب لابن شاهين: 272، شعب الايمان: 9483» معاویہ بن یحییٰ اور عبداللہ بن ذکوان کے درمیان انقطاع ہے۔ «العلل لابن ابي حاتم: 1892، 1871»