ابوسلمہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک سب سے جلد جس بھلائی کا بدلہ ملتا ہے وہ صلہ رحمی ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 978]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه مكارم الاخلاق للخطر ائطي: 279، شعب الايمان: 7601» یحییٰ بن ابی کثیر اور ہشام بن حسان مدلس راویوں کا عنعنہ ہے اور ابوسلمہ کا اپنے والد سے سماع بھی ثابت نہیں۔