سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر غالب رہے گا یہاں تک کہ اللہ کا فیصلہ آجائے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 913]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه طيالسي: 38، تهذيب الآثار: 1144، حاكم: 449/4» قتادہ مدلس کا عنعنہ ہے۔ اس میں ایک اور علت بھی ہے۔