سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس بندے کی دو محبوب چیزیں (آنکھیں) چلی جائیں پھر وہ صبر کرے اور ثواب کی امید رکھے تو وہ جنت میں داخل ہوگا۔“[مسند الشهاب/حدیث: 908]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، شعب الايمان: 9492» ابوصالح ضعیف مدلس ہے۔
وضاحت: فائدہ: - سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ٰ نے فرمایا ہے: ”جب میں اپنے کسی بندے کو اس کی دو محبوب چیزوں کے ذریعے (یعنی آنکھوں سے محروم کر کے) آزماؤں پھر وہ اس پر صبر کرے تو میں اس کے بدلے میں اسے جنت دوں گا۔“[بخاري: 5653]