سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت اس وقت تک نہیں آئے گی جب تک کہ مرد کم اور عورتیں زیادہ نہ ہو جائیں۔“[مسند الشهاب/حدیث: 904]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، عقبہ مجہول ہے، اس میں ایک اور علت بھی ہے۔
وضاحت: فائدہ: - سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں تم سے ایک ایسی حدیث بیان کرتا ہوں جو میرے بعد تم سے کوئی نہیں بیان کرے گا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے: ”علامات قیامت میں سے یہ بھی ہے کہ علم (دین) کم ہو جائے گا، جہل ظاہر ہو جائے گا، زنا بکثرت ہوگا، عورتیں بڑھ جائیں گی اور مرد کم ہو جائیں گے یہاں تک کہ پچاس عورتوں کا نگران صرف ایک مرد ہو گا۔“[بخاري: 81]