سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”(دنیا کا) معاملہ مزید سنگین ہی ہوتا جائے گا، مال میں فراوانی ہی آتی جائے گی اور قیامت اللہ کی مخلوق میں سے بدترین لوگوں پر ہی قائم ہوگی۔“[مسند الشهاب/حدیث: 901]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 8453، والطبراني فى «الكبير» برقم: 7757، 7894»