1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مسند الشهاب
احادیث801 سے 1000
575. لَا يُؤْمِنُ عَبْدٌ حَتَّى يُحِبَّ لِأَخِيهِ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ
575. بندہ اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک اپنے بھائی کے لیے اسی طرح خیر و بھلائی پسند نہ کرے جس طرح اپنے لیے کرتا ہے
حدیث نمبر: 889
889 - وأنا أَبُو الْحَسَنِ، عَلِيُّ بْنُ مُوسَى السِّمْسَارُ، أنا أَبُو زَيْدٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْهَرَوِيُّ، نا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفَرَبْرِيُّ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيُّ، نا مُسَدَّدٌ، نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا يُؤْمِنُ عَبْدٌ حَتَّى يُحِبَّ لِأَخِيهِ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ»
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بندہ اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک اپنے بھائی کے لیے بھی اسی چیز کو پسند نہ کرے جو اپنے لیے کرتا ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 889]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 13، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 45، 45، والنسائي: 5020، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2515، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 66، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 234، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2782، والطبراني فى «الصغير» برقم: 700، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12998»

وضاحت: تشریح: -
ان احادیث میں مسلمانوں کی باہمی خیر خواہی کی فضیلت اور اس کی ترغیب ہے، جب ایک مسلمان دوسرے مسلمان کے لیے وہی کچھ پسند کرے گا جو وہ اپنے لیے پسند کرتا ہے تو وہ ہر معاملے میں دوسرے مسلمان کے ساتھ خیر خواہی ہی کرے گا، اس کی بدخواہی کبھی نہیں کرے گا۔ اور جب ہر مسلمان اس کردار کو اپنا لے گا تو کوئی مسلمان دوسرے مسلمان کا دشمن اور بدخواہ نہیں رہے گا، بلکہ ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا ہمدرد اس کا معاون اور خیر خواہ ہوگا اور جس معاشرے کا یہ حال ہو اس کے خوش گوار اور پر سکون ہونے میں کیا شک وشبہ ہو سکتا ہے؟ کاش! مسلمان معاشرے اس سانچے میں ڈھل سکیں۔ (ریاض الصالحین: 1/231)