سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دم صرف نظر یا ڈنگ کی وجہ سے ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 851]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، مجالد ضعیف ہے۔
وضاحت: فائده: - سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دم صرف نظر یا ڈنگ کی وجہ سے ہے۔“[أحمد: 436/3، وسنده صحيح]