سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فتح (مکہ) کے بعد ہجرت نہیں لیکن جہاد اور نیت باقی ہے اور جب تمہیں جہاد پر نکلنے کے لیے طلب کیا جائے تو (بلا تامل) نکل پڑو۔“[مسند الشهاب/حدیث: 844]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه بخاري: 2783، مسلم: 1353، وترمذي: 1590، وأبو داود: 2480، والنسائي: 4175، وابن ماجه: 2773 وأحمد فى «مسنده» برقم: 2016»