سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ کوسی چیز ہے جس سے روکنا جائز نہیں؟“ کسی نے کہا: نمک۔ کسی نے کہا: آگ۔ پھر جب اس (سوال) نے انہیں (جواب دینے سے) عاجز کر دیا تو کہنے لگے: اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ علم ہے جس سے روکنا جائز نہیں ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 84]