محمد بن منکدر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلوغت کے بعد یتیمی نہیں رہتی۔“[مسند الشهاب/حدیث: 839]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، یزید بن عبد الملک ضعیف ہے، اس میں ایک اور بھی علت ہے۔
وضاحت: فائدہ: - سیدنا حنظلہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”احتلام (شروع ہو جانے) کے بعد یتیمی نہیں رہتی اور حیض شروع ہونے کے بعد لڑکی یتیم نہیں رہتی۔“[معجم الكبير: 3502، وسنده حسن]