1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مسند الشهاب
احادیث801 سے 1000
544. لَا يَشْكُرُ اللَّهَ مَنْ لَا يَشْكُرُ النَّاسَ
544. جو شخص لوگوں کا شکریہ ادا نہیں کرتا وہ اللہ کا بھی شکر گزار نہیں ہوتا
حدیث نمبر: 830
830 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، أبنا ابْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا الْعُطَارِدِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ ابْنِ شُبْرُمَةَ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، عَنِ الْأَشْعَثَ بْنِ قَيْسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَشْكُرُ اللَّهَ مَنْ لَا يَشْكُرُ النَّاسَ»
سیدنا اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص لوگوں کا شکریہ ادا نہیں کرتا وہ اللہ کا بھی شکر گزار نہیں ہوتا۔ [مسند الشهاب/حدیث: 830]
تخریج الحدیث: «منقطع، وأخرجه أحمد:» ابومعشر اور اشعث بن قیس کے درمیان انقطاع ہے۔

وضاحت: تشریح: -
کسی کی نیکی اور احسان پر شکر گزار ہونا اچھے انسانی فضائل میں سے ہے، اس سے شکر گزار کے دل کی صفائی اور خلوص کا اظہار ہوتا ہے پھر اس پر خرچ کچھ نہیں ہوتا، صرف دو لب ہلانے پڑتے ہیں۔ اب جو شخص اتنا بھی نہ کر سکے تو اس کے متعلق ہر کوئی یہی سمجھے گا کہ یہ کوئی مہذب اور صاف دل انسان نہیں۔ انسانوں کی شکر گزاری بھی ایک لحاظ سے اللہ کی شکر گزاری ہے لیکن جس شخص کی عادت میں انسانوں کی ناشکری داخل ہو وہ کبھی بھی اللہ تعالیٰ ٰ کا شکر گزار نہیں بن سکتا۔