سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔۔۔ اور انہوں نے یہ حدیث بیان کی۔ اسے امام مسلم نے اپنی سند کے ساتھ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً بیان کیا ہے کہ مومن ایک بل سے دومرتبہ نہیں ڈسا جاتا۔ [مسند الشهاب/حدیث: 828]
وضاحت: تشریح: - اس حدیث مبارک میں مومن آدمی کو اس بات کی تعلیم فرمائی گئی ہے کہ وہ زندگی احتیاط کے ساتھ بسر کرے، جس سوراخ سے ایک دفعہ ڈنگ کھا چکا ہو دوبارہ اس میں ہاتھ نہ ڈالے۔ مطلب یہ ہے کہ جب ایک دفعہ کسی چیز یا کسی شخص کے متعلق یہ تجربہ ہو جائے کہ اس میں خیر کے بجائے شر ہے تو دوبارہ اس کے قریب نہ جائے کیونکہ آزمائے ہوئے کو آزمانا عقل مندی نہیں بے عقلی ہے جو کسی مومن کے شایان شان نہیں۔