سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے ہر ایک بس حد سے تجاوز کر دینے والی تو نگری کا منتظر ہے یا بھلا دینے والی محتاجی یا غالب آ جانے والے بڑھاپے یا خراب کر دینے والے مرض یا اچانک تیزی سے آجانے والی موت یا دجال کا (منتظر ہے) پس وہ (دجال) ایک بدترین پوشیدہ چیز ہے جس کا انتظار کیا جا رہا ہے یا قیامت کا (منتظر ہے) پس قیامت زیادہ بڑی مصیبت اور زیادہ کڑوی ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 824]
تخریج الحدیث: إسناده ضعيف جدا، یحییٰ بن عبید اللہ متروک ہے۔